بائیو سیکیور ببل ختم، کھلاڑی شائقین میں گھُل مِل گئے لیکن حسن علی کیساتھ کیا ہوا؟

دبئی (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا بنایا گیا بائیو سکیور ببل ختم ہوگیا۔ بائیو سکیور ببل ختم ہونے پر کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں شائقین سے گھل مل گئے۔ حسن علی نے لابی میں آنے سے گریز کیا، شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔ دوسری جانب فاسٹ بائولرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہم جو چاہتے تھے وہ نہیں ہوسکا، ٹیم نے پوری کوشش کی۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھاکہ سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب ہوجاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔شائقین نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور آٹو گراف لیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دی۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے اہم موقع پر کیچ چھوڑنے پر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم ان کی حمایت میں بھی پوسٹیں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close