حکومت مہربان ہوگئی، سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی)حکومت مہربان ہوگئی، سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔  ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید 366 ریسکیور کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق مستقل ہونے والے ریسکیور نے ڈی جی ریسکیو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ریسکیور مزید لگن اور جذبے سے کام کریں گے،ادارہ کی مثالی کارکردگی محنتی اور فٹ ریسکیور کی بدولت ہے۔سکروٹنی کمیٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریسکیو کے سینکٹروں ملازمین کو مرحلہ وار مستقل کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close