سیمی فائنل میں قومی ٹیم سے کیا غلطی ہوئی؟ وزیراعظم نے کور کمیٹی اجلاس میں نشاندہی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)سیمی فائنل میں قومی ٹیم سے کیا غلطی ہوئی؟ وزیراعظم نے کور کمیٹی اجلاس میں نشاندہی کردی۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیااور گزشتہ روز کے میچ میں ٹیم کی بعض غلطیوں کا ذکرکیا اور کہا کہ ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔اس موقع پرعمران خان نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا جبکہ اجلاس میں معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close