سرکاری سکولوں سے متعلق حکومت کا تاریخی فیصلہ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ، پرائمری جماعت کے طلبا کو 50 نمبروں پر مشتمل ناظرہ قرآن کا پرچہ دینا ہوگا۔ایگزامینیشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی پالیسی کے مطابق پہلی تا پانچویں جماعت تک کے طلبا کا ناظرہ قرآن کا امتحان ہوگا، پرائمری جماعت کے طلبا کو 50 نمبروں پر مشتمل ناظرہ قرآن کا پرچہ دینا ہوگا۔

پرائمری جماعت کے طلبا کا اسلامیات کا پرچہ الگ سے 100 نمبروں پر مشتمل ہوگا، جبکہ سکولوں میں زیر تعلیم غیر مسلم طلبا سے 100 نمبروں پر محیط اخلاقیات کا پرچہ لیا جائے گا۔پنجاب کے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ناظرہ قرآن کے پرچے سے متعلق احکامات جاری کر دیئے ہیں، ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پرائمری جماعت میں ناظرہ قرآن کا پرچہ آئندہ برس 2022 کے امتحانات میں ہوگا، جس کیلئیسکولوں کو قرآن مجید کے جاری کردہ نصاب کے مطابق طلبا کی تیاری کرانا ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close