اپنی بے گناہی ثابت کریں ، فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ( آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے 60 روز میں اہلیت کا فیصلہ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی روکی جائے، ای سی پی کے فیصلہ کو

غیر قانونی قرار دیا جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ 60 روز میں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی، آپ اپنی بے گناہی ثابت کریں، اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں، آپ کو الیکشن کمیشن کی کارروائی سے کیا ڈر ہے؟ آپ کی درخواست ناقابل سماعت، مسترد کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close