لاہور ب(پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور میں آج اہم ترین دن ہے کیونکہ آج اس حلقے سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو آج انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے، اس حلقہ میں 12 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر باسط علی آج انتخابی نشان الاٹ کریں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ نون کے پرویز ملک کی وفات سے خالی ہوئی تھی، اب مسلم لیگ نون کی طرف سے ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں