پورا ملک بند ہو گا، پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ، عوام شدید پریشان

کراچی (پی این آئی) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کیں تواشیائے خوردونوش کی ترسیل روکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان ، سندھ میں ایک ہی وقت ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ٹائروں کی قیمتیں بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ، گڈز ٹرانسپورٹ ٹیکس ،ڈیزل قیمتوں میں اضافےکی وجہ بحران کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتیں کم نہ ہونے کی صورت میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل روکے جانے کا بھی امکان ہے۔جبکہ پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے دودھ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس نے عوام کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا اور حکومت کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دئے جانے والے ریلیف پیکج کے ایک دن بعد سامنے آیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد اس کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 پیسے اضافے کے ساتھ 114 روپے 7 پیسے ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close