مکوآنہ (پی این آئی) پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آئندہ سال کیلئے پورے نصاب سے سکولوں میں امتحانات کے انعقاد کی پالیسی جاری کر دی۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سال 2022ء کے امتحانات کی پالیسی جاری کر دی ہے۔
پالیسی کے مطابق پہلی اور دوسری جماعت کے طلبائ کا زبانی امتحان سکول میں لیا جائے گا۔تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان سکول کی سطح پر ہی ہوگا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ ڈیٹا بینک سے ہی امتحانی پرچہ لیا جائے گا۔کمیشن انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج، اسلامیات اور کمپیوٹر ایجوکیشن کیمضامین کے سوالات سکولوں کو فراہم کرے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو امتحانی پرچوں کا نمونہ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں