55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ؟ نیا حکومتی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

مکوآنہ (پی این آئی)55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ؟ نیا حکومتی حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔۔۔  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 55 سال سے کم عمر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ نوٹفیکیشن منسوخ کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں حکومتی حکم نامہ کے بعد 235 اساتذہ نے پالیسی کے خلاف ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹفیکیشن منسوخ کردیئے ہیں اور اساتذہ کو متعلقہ اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔مذکورہ اساتذہ میں ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس اور کم سے کم عمر 55 سال ہونا لازمی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف کسی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نہیں دی جاسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close