ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ لڑنا جانتے ہیں، جو آئین کو تسلیم کریں ہتھیار ڈال دیں، ان سے مذاکرات کئے جا سکتے ہیں اور کئے جا رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست میں عمل کرناحکومت کی ذمہ داری ہے،جس کیلئے وہ مختلف آپشنز استعمال کرتی ہے،ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ لڑنا جانتے ہیں لیکن جو عمل کے خواہاں ہوں اور ملک کے آئین کو تسلیم کریں ہتھیار ڈال دیں تو ان سے مذاکرات کئے جا سکتے ہیں اور کئے جا رہے ہیں۔

ایک ٹی وی چینل میں انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے مثبت اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کمزوری کی دلیل نہیں جو عنصر ملک کے آئین کو تسلیم کرے، ہتھیار ڈال دے اور آئندہ پر امن شہری کے طور پر زندگی گزارنا چاہے تو ریاست انہیں پر امن شہری کے طور پر زندگی گزارنے کا حق دے سکتی ہے لیکن جو دہشت گردی پر محصر ہو اور آئین پاکستان کو تسلیم نہ کرے تو ایسے ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف ریاست لڑنا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میںاین ڈی ایس اور را کمزور ہوئی ہیں جس سے ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام ہو گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close