سندھ کے 1500 کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف اینٹی کرپشن ناکام ہو گئی؟

کراچی (آئی این پی) ترجمان پی ٹی آئی سندھ خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کے1500 کرپٹ سرکاری افسران کیخلاف اینٹی کرپشن ناکام ہوچکی ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیسز میں پچھلے 5سالوں سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، کرپشن کیسز خانہ پوری کیلئے صرف چھوٹے ملازمین کیلئے تیار کیے گئے ہیں،17گریڈ سے زائد افسران کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے،

چیئرمین اینٹی کرپشن بدعنوانیوں کے کیسز نمٹائیں یا گھر جائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی کرپٹ کابینہ کو کرپٹ افسران سے فطری لگا ہے،5 سال سے کرپٹ ملازمین عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لے رہے ہیں،سندھ حکومت کرپشن میں نامزد ملازمین کے کیسز سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں