ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں اہم حکم جاری

کراچی (آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس جام اویس سمیت دیگرملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں16 نومبر تک توسیع کردی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول کے موبائل فون کا ڈیٹا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ویڈیو میں نظرآنے والی گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس سے نہیں ملا جب کہ کسٹم حکام سے گاڑی کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جام اویس سمیت دیگرملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں16 نومبر تک توسیع کردی کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close