پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت ملنے کی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت مل گئی۔وزارت اقتصادی امور نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت ملنے کی خبر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) ماہانہ 76 کروڑ 15 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق ادھار پر تیل و گیس کی سہولت فوری طور پر شروع کردی گئی ہے، پاکستان سعودی عرب سے تیل و گیس کی خریداری کرسکے گا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے درمیان مضاربہ فنانسسنگ معاہدہ پر دستخط کردیے گئے۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی،

مالی سہولت کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا۔اعلامیے کے مطابق رقم سے پاکستان خام تیل، ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات، ایل این جی درآمد کرے گا، پی ایس او، پارکو، پاکستان ایل این جی کے لیے درآمد کی سہولت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close