لاہور (پی این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار نے کرپشن پر 3 ڈی ایس پیز کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب نے کرپشن کرنے پر ڈی ایس پیز محمد اعجاز، فرخ سہیل سندھو اور امتیاز احمد کو نوکری سے برخاست کیا ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمے میں گنجائش نہیں
۔ انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کے محکمانہ احتساب کا عمل تیز کیا جارہا ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بھی زیروٹالرینس کے تحت کارروائی جاری رہےگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں