پاکستان میں گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں، فواد چوہدری نے بری خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد ختم ہورہےہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ توانائی کی وزارت پہلے ہی مشکل میں ہے کیوں کہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد کے حساب سے ختم ہورہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں گیس کا بحران آیا ہوا ہے،

برطانیہ جیسے ملک میں گیس کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارے گیس کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد گیس کا کرائسز ختم ہوجائے گا، کیپٹیو پاور سے گیس کے لیے رعایت 31 مارچ 2022 تک واپس لی گئی ہے۔۔۔۔

close