سونے سے بنا گولڈن ٹیمپل کا ماڈل، شہباز گل نے سکھ برادری کے تحفے سے متعلق کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کینیڈا کی سکھ برادری سے ملنے والا گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کا تحفہ سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق شہباز گل کو کینیڈا میں سکھ کمیونٹی نے یہ تحفہ دیا تھا جسے انہوں نے توشہ خانے میں جمع کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق شہباز گِل نے تحفے میں ملنے والے گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close