اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے برآمد بچی کی لاش کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی، دو بڑی گرفتاریاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرواسٹیشن سے بچی کی لاش برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے غیر فعال میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملنے والی بچی کے اندھےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کےخلاف تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے، گیارہ سالہ بچی کی لاش تاحال پمز اسپتال میں موجود ہے۔

دوسری جانب تھانہ پولیس رمنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دیگر دفعات شامل کی جائیں گی ، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بنائی جاچکی ہے، ٹیم واقعہ کے حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے۔پولیس نے میٹرو اسٹیشن کے دو سکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کے میٹرو بس اسٹیشن کے باتھ روم سے کم سن بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔11 سالہ بچی کی لاش اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقے میں جی الیون میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے برآمد ہوئی۔لاش صبح کے وقت ملی، جس کے گلے پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بچی کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پمز اسپتال کے 3رکنی میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم مکمل کیا۔پوسٹ مارٹم میں بچی سےز ی ا د ت ی ثابت ہوگئی ، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،جسم پر زخم اور خراشیں بھی ہیں۔ پمز اسپتال کے 3رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کی لاش کا پوسٹمارٹم کیا۔ ذرائع پمز اسپتال کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کےحوالےکی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم،خراشیں ہیں، جس کے بعد پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا بچی کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ، سیمپلز پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس اسٹیشن سے بچی کی ل ا ش برآمد ہوئی اُس میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور یہاں تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں