قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو تاریخی شکست دے دی، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو تاریخی شکست دے دی، بل پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے 104 ووٹ کے مقابلے میں 117 ارکان کی حمایت سے حکومت کو شکست دے دی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن جاوید حسنین نے بل پیش کرنا چاہا تو حکومت نے مخالفت کی۔

اسپیکر نے بل پیش کرنے کے لیے ووٹنگ کرائی تو ووٹنگ میں اپوزیشن کے 117 ارکان نے بل پیش کرنے کے حق میں اور حکومت کے 104 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔اکثریتی ارکان کے سبب ن لیگ کے رکن کو بل پیش کرنے کی اجازت مل گئی اور حکومتی ارکان کو شکست ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن ایاز صادق نے کہا کہ آج حکومت کو بدترین شکست ہوئی ہے، آج حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close