پاکستان بڑے بڑے ممالک کیلئے مثال بن گیا، ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی دم توڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تقریباً دم توڑ گئی، ایک سال بعد پہلی مرتبہ مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم رہی، یومیہ کیسز کی تعداد 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 400 کیسز سامنے آئے۔

عالمی وبا کے شکار مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 277 مریض شفایاب بھی ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0اعشاریہ 94 فیصد پر آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ 13 ماہ بعد پہلی مرتبہ مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی، جبکہ یومیہ کیسز کی تعداد 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 558 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 845 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 373 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار 396 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 66 ہزار 879 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، یوں اب تک کل 11 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 455 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 44 لاکھ 31 ہزار 71 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 72 ہزار 213 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 598 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 257 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل اموات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 954 ہو چکی ہیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 687 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 5 ہزار 774 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 169 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کل 947 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 495 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کل 741 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 345 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 358 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 394 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close