احساس راشن رعایت پورٹل، مستحق خاندانوں کو ماہانہ راشن پر کتنے ہزار کی رعایت ہو گی؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کو سستا راشن فراہم کرنے کیلئے احساس راشن رعایت پورٹل کا اجراء کر دیا گیا، پورٹل کو رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا۔چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔

فی گھرانہ کی ایک ہی درخواست جمع ہوگی، درخواست گزار یقینی بنائیں کہ سم گھرانےکے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو، اہل گھرانے کا صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن کے 4 ہفتے میں پیغامات 8171سے بھجوا دئیے جائیں گے،دو کروڑ اہل گھرانوں کےلیے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت ہوگی،کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کےلیے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close