اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اوراینکر پرسن کامران شاہد نے اسحاق ڈار کو دنیا کا سب سے بڑا وزیر خزانہ قرار دے دیا۔سینئر صحافی کامران شاہد نے یوٹیوب چینل پر سینئر اینکر سلیم صافی سے بات کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور کارکردگی پر شدید تنقید کی۔ کامران شاہد نے کہا کہ انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کا دور موجودہ حکومت سے زیادہ بہتر لگنے لگ گیا ہے، بے شک انہوں نے کرپشن کی جو بھی تھا لیکن ان کی حکومت کی کارکردگی بہت اچھی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوششیں کررہے تھے وزیراعظم عمران
خان صاحب کے پیچھے لگ کر کم از کم ان لوگوں کی پرفارمنس تو موجودہ وزرا سے تو بہت اوپر ہے۔سلیم صافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ فیکٹس چیک کر لیں اس دور کی مہنگائی، چینی، پیٹرول سب چیک کر لیں۔اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا کہ اسحاق ڈار مجھے دنیا کا سب سے بڑا وزیر خزانہ لگنا شروع ہو گیا ہے۔کامران شاہد کے تبصرے پر سلیم صافی نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ لگتا ہے شاید آپ کو بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے لفافے ملنا شروع ہو گئے ہیں، جس پر کامران شاہد نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں تو ایسا ہی ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں