پی ٹی آئی نے عوام کو کچھ نہیں دیا ٗ مقامی رہنما اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹری میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی کے مقامی رہنما خاوند بخش نے اپنی ہی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما خاوند بخش نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اب تک عوام کو کچھ دیا نہیں اور اب تو خان صاحب سے ملنا بھی مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو بس ٹی وی پر ہی دیکھ لیتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی آنکھیں نہ کھولیں تو بہت مشکل ہوجائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close