تحریک لبیک کے ساتھ سیاسی اور انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، علی امین گنڈا پور نے حکومت کو مبارکباد پیش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) مذہبی جماعت تحریک لبیک کے ساتھ حکومت کے معاہدے کے حوالے سے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر حکومت اور ہم سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے ساتھ سیاسی اور انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، حالات اور وقت دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تحریک لبیک سے معاہدہ سب کی کامیابی ہے،

مذاکرات کی کامیابی پر ٹی ایل پی، ریاست اور ہم سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ وفاقی وزیر بعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ ٹی ایل پی کو اب سیاسی جماعتوں جیسا کردار ادا کرنا چاہیے، تحریک لبیک پاکستان اب سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف قوانین میں ترمیم کرنا لازمی ہوگیا ہے، قوانین میں ترامیم نہ کی گئی تو کرپشن ثابت کرنا ممکن نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منی ٹریل کے بغیر اربوں روپے کا مالک کیسے ضمانت حاصل کر سکتا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close