سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں جائیداد کی نیلامی کب اور کہاں ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں جائیداد کی نیلامی کب اور کہاں ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور میں جائیداد 135اپرمال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے نیلامی سے متعلق آفیسرز کو احکامات جاری کر دئیے۔

نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کے آفس میں 19نومبر صبح 10بجے ہو گی۔نیلامی اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر تین کے حکم کے مطابق کی جائے گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں