خاتون اول بشریٰ بی بی پر تنقید ہوتو وزیراعظم کیسا محسوس کرتے ہیں؟ قریبی ساتھی کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی منصور علی خان کا کہنا ہے کہ مجھے شہباز گل نے بتایا ہے جب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے خلاف کوئی بات ہوتی ہے تو وہ دکھی ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیاست میں مخالفین کی جانب سے خواتین پر تنقید کرنا اور الزامات لگانا اب عام ہوتا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر منصور علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ کے خلاف مختلف زاویوں سے، چور دروازے سے ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔اسی سلسلے میں میری وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے بات ہوئی انہوں نے کہا کہ عمران خان بشریٰ بی بی سے متعلق کی گئی باتوں پر ہرٹ ہوتے ہیں۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کہ مثال کے طور پر آپ کی بیوی کے بارے میں کوئی تنقید کرتا ہے یا غلط بات کرتا ہے تو آپ کے دوست ہونے کے ناطے ہم بھابھی کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں سن سکیں گے اور ہمیں غصہ آئے گا۔ہمارے لیے بھی بشری بی بی ایسی حیثیت رکھتی ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ عمران خان ایسی باتوں سے ہرٹ ہوتے ہیں۔

عمران خان کا اپنی بیوی کے ساتھ ایسا رشتہ ہے کہ جب ان سے متعلق کوئی بات کی جاتی ہے تو وہ دکھی ہوتے ہیں اور ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا اسی لئے ہم اس طرح کا ری ایکشن دیتے ہیں۔منصور علی خان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔قبل ازیں معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی سے پہلے قوم کی بیٹی اور ایک ماں ہیں، خاتون اول کو باربار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، سوچیں! جب خاتون اول پر بات کی جاتی ہے تو ان کے بچے کیا محسوس کرتے ہوں گے؟ عمران خان سے کوئی اختلاف ہے تو اُن پر تنقید کریں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 3 سے 4 ماہ سے لگا تار ایک مہم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اخلاقی گراوٹ کے معاملے پر بات کرنا بہت ضروری ہے، خاتون اول پر بار بار حملہ کیا جاتا ہے، محترمہ کلثوم نواز کی ذات پر کبھی کوئی بات نہیں کی گئی، عمران خان اچھے یا برے لگتے ہیں آپ سیاست کریں، خاتون اول کو باربار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خاتون اول عمران خان کی بیوی ہونے سے پہلے اس قوم کی بیٹی اور ایک ماں ہیں، جب ان پربات کی جاتی ہے تو سوچیں ان کے بچے کیا محسوس کرتے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close