پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی نذیر چوہان نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی نذیر چوہان نے استعفیٰ دیدیا۔۔۔ رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان الکریم سٹی سے بطور سی ای او اور ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہوگئے۔نذیر چوہان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر کمپنیوں سے استعفی دے دیا ہے۔

نذیر چوہان نے الکریم سٹی سمیت پانچ کمپنیوں سے استعفی دیا۔ نذیر چوہان نے الکریم سٹی سابقہ اشرفی ٹاؤن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی استعفی دے دیا ہے۔ ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں انتخابی مہم کے دوران مصروفیات کی بنا پر استعفی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close