سانحہ آرمی پبلک اسکول، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10نومبر کو سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔۔۔۔

شہباز گل نے مہنگائی کا انوکھا جواز پیش کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چینی کی بڑھتی قیمتوں کو اپوزیشن کی سازش قرار دیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی لہر کا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انوکھا جواز پیش کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی اکیلے پاکستان میں نہیں ساری دنیا میں ہے، پوری دنیا میں اِس وقت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اخباروں میں بڑی بڑی ہیڈ لائن لگادی گئیں کہ بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئیں، ایسا لگا جیسے کوئی جرم ہوگيا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے امریکی جریدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مہنگائی کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جرمنی میں کوئلہ مہنگا ہونے کے سبب پاور پلانٹ بند کردیے گئے ہیں جبکہ بھارت میں پاور پلانٹ کو کوئلہ بچانے کے لیے بند کیا جارہا ہے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کی شدید لہر چل رہی ہے، حکومت مخالف مارچ کا اعلان کرنے کے لیے ملک میں سازش کے تحت چینی کا بحران پیدا کیا گیا، مسلم لیگ ن کی طرح ڈالر اڑا کر معاشی غداری نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں اکتوبر کے مہینے میں شوگر ملز نے چلنا ہوتا ہے لیکن بمپر فصل کے باوجود شوگر ملیں بروقت نہ چلا کر سندھ حکومت نے ملک اور سندھ دشمنی کا ثبوت دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ساری گالم گلوچ حکومت کو ہوتی ہے، شوگر ملز کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شوگر ملز مالکان مہنگے وکیل کرکے عدالتوں سے حکم امتناعی لے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے کم ازکم حیا کریں اپنی ملوں سے عوام کو کم قیمت پر چینی دیں۔
شہباز گل نے شوگر ملوں کے معاملے پر عدلیہ سے بھی درخواست کی کہ ان کے کیسز کو جلد اور کھلی سماعت کے ذریعے سنا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close