’’مہنگائی پر اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں‘‘

ڈجکوٹ(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مہنگائی پر اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھی غریب کے ساتھ کھڑے ہیں اور مہنگائی پوری دنیا میں ہے لیکن ہم لوٹ مار نہیں کر رہے۔مہنگائی پر بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی پر اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر سندھ میں اکتوبر میں

شوگر ملز چل جاتی تھی لیکن ابھی تک نہیں چلی ہیں اور سندھ حکومت جان بوجھ کر ملز نہیں چلا رہی تاہم پنجاب میں 15 نومبر سے شوگر ملز چلنا شروع ہو جائیں گی۔شہباز گل نے کہا کہ ہم عمران خان کے ویڑن کے مطابق کسان کے ساتھ کھڑے ہیں اور چینی کے بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ ماضی کی حکومتیں خزانہ خالی کر کے گئیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے جبکہ ڈجکوٹ اور جالندھر میں کالجز کا قیام خوش آئند ہے اور بہت جلد ڈجکوٹ میں یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے ہے۔جالندھر ڈگری کالج میری انفرادی کاوش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close