کتنے مارے؟ تعداد یاد نہیں، کراچی میں گرفتار ٹارگٹ کلر کا خوفناک انکشاف

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر افروز عالم عرف گڈو ناکام نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یاد نہیں کہ اس نے کتنے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا اسے ان کی تعداد خود بھی یاد نہیں ہے۔کراچی پولیس نے جوہر آباد کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر افروز عالم عرف گڈو ناکام کو اسلحے سمیت گرفتار کیا ہے۔

تفتیش کے دوران کلر افروز عالم عرف گڈو ناکام ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کی ایماء پر مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں انجام دیں جن کی تعداد اس کو خود بھی یاد نہیں ہے۔ملزم 1998ء سے اب تک درجنوں دفعہ جیل جا چکا ہے، افروز عالم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 21 سال کی سزا بھی ہوئی تھی۔افروز عالم اورنگی ٹاؤن میں ایکٹیو رکن تھا اور افسر زیدی کے ساتھ منسلک تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close