قوم تیار رہے، پیٹرول اور ڈالر 200تک جائیگا

سکھر( پی این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈالر کی قیمت دو سو روپے تک لے جانا چاہتی ہے، جب یہ لوگ جائیں گے تو پتہ چلے گا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور اس سے کس کو فائدہ ہورہاہے؟ ان کے جانے کے بعد جب یہ معاملہ کھلے گا تو یہ پاکستان اور دنیا کا سب سے بڑا سکینڈل ہوگا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سرکولیشن آف منی نہیں ہے، لوگ کہاں جائیں؟ مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے، ملک میں بسنے والے 22 کروڑ لوگ اپنے بچوں کو پانی میں نمک ڈال کر کھلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو آٹا بھی ان کی پہنچ سے دور ہوگا کیونکہ اب تو آٹابھی75روپے کلو ہو گا اور پٹرول ڈیڑھ سو روپے لیٹر ہوگیا ہے،ملک میں تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں،لوگ مہنگائی میں گذارا کیسے کریں؟ ڈالر کی قیمت کو اوپن کیوں چھوڑا ہے اور آج کس کو فائدہ ہورہاہے،ان سب باتوں کا جلد ہی جواب مل جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close