لاہور(آئی این پی )تحریک نے اپنے اقدامات پر حکومت سے معذرت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسا عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی، میڈیا کے مطابق تحریک کی جانب سے حکومت کو درخواست دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،جماعت کی مرکزی شوری کے عہدیدار غلام غوث اور حفیظ اللہ نے درخواست دی۔درخواست میں جماعت کے عہدیداروں نے حکومت سے اپنے غلط اقدام کی معذرت کر لی اور کہا ہے کہ تحریک آئین کے تحت سیاسی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی ۔
درخواست میں مستقبل میں ایسے اقدام نہ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے،حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تحریک ملکی قوانین کے اندر رہ کر کام کرے گی۔ریاست کی طرف سے طے کردہ قواعد و ضوابط پر کاربندرہے گی، درخواست میں تحریک پر عائد پابندی ہٹانے کی استدعا بھی کی گئی،وفاق کی جانب سے درخواست حکومت پنجاب کو بھجوا ئی گئی تھی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب ظفر نصر اللہ نے بھی درخواست دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں