عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(پی این آئی) عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھیں۔دیکھتے ہیدیکھتے عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کی طلاق کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جب یہ افواہیں حد سے زیادہ بڑھ گئیں تو عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں

سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ”یہ اب بھی میری بیوی ہے”۔ عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا پران کا نام ہٹاکر دوبارہ اپنے والد کا نام لگانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا

نام لگا لیتی ہیں۔میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔اس کیساتھ ہی عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے آنیوالے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ ان دونوں کیلئے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close