حکومت پٹرول پر 21 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر کما رہی ہے، حکومتی دعووں کا پول کھول دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد حکومتی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر اب بہت معمولی منافع کمایا جا رہا ہے۔ تاہم ماہرین نے حکومت کے دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس وقت پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 46 پیسے آمدنی حاصل کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پٹرول جب ریفائنری سے نکلتا ہے تو اس کی قیمت 113 روپے 40 پیسے ہوتی ہے۔ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 9 روپے 74 پیسے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 9 روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 2 روپے 6 پیسے وصول کرتی ہے۔ اس طرح حکومت پیٹرول کے ہر ایک لیٹر پر 21 روپے 38 پیسے کماتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس فیکٹری قیمت 106روپے79 پیسے فی لٹر ہے،

اس پر کسٹم ڈیوٹی 10 روپے79 پیسے، پی ڈی ایل 9 روپے 14 پیسے اور سیلز ٹیکس 9 روپے 2 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ اس طرح حکومت کی ڈیزل سے فی لیٹر آمدن 28 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close