پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس؟ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے

اسلام آباد ( پی این آئی) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ریلیف پیکج کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا۔

پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریلیف دے نہیں، مانگ رہے تھے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی، حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔ادھر مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے ،عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام پر ترس کھائیں ،ریلیف پیکج کے بعد چینی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی تضحیک ہے ۔

close