اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حلقہ این اے 133 کا ضمنی الیکشن اپلیٹ ٹربیونل کابڑا فیصلہ، پی ٹی آئی اے کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور انکی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی اپیلیں خارج۔ تفصیلات کے مطابق جمشید اقبال چیمہ اور انکی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل ٹربیونل نے اپیلوں پر سماعت کی الیکشن اہلیٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ آفیسر سمیت دیگر فریقین کے وکلا پیش ہوئے۔
ریٹرنگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں تجویز کندگان کا الیکٹرول ووٹ حلقہ این اے 131 میں ظاہر نہیں ہوتا۔الیکشن اپلیٹ ٹربیونل حلقہ این اے 130 کے الکٹرول ووٹ ہونے کے باعث حلقہ این اے 131 میں تجویز کندہ نہیں بن سکتے۔ جمشید اقبال چیمہ کے وکیل مبین الدین قاضی اور رانا عبدالشکور پیش ہوئے اعتراض کندہ مرزا فیصل کی جانب سے بریسٹر احمد قیوم پیش ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں