لاہور جلسہ، وزیراعظم عمران خان کرسی چھوڑ دیں گے،حیران کن دعویٰ‎‎

عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے ،عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر

شرم بھی نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں ،ریلیف پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز ، مافیا اور کارٹلز کے لئے ریکیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے ، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استعفیٰ دے دیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو تکلیف اور مافیا کو

ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں ،پٹرول کی قیمت بھرنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سْنیں اور استعفیٰ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close