شہباز گل کی سلیم صافی پر تنقید، صافی قبیلہ میدان میں آ گیا، وزیراعظم کے معاون نے صافی قبیلے کی توہین کی ہے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی طرف سے سینئر صحافی سلیم صافی پر ان کے قبیلے کے حوالے سے حملے کے بیان نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ شہباز گِل کے سوشل میڈیا پر ایک بیان کے بعد صافی قوم اتحاد نے کہا ہے کہ شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر پشتون صافی قبیلے کی توہین کی ہے جس کی پر ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

شہباز گل کے بیان کے جواب میں مشران اور شوری اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیں اور شہباز گِل اپنا بیان فوری طور پر ڈیلیٹ کریں اور صافی قبیلے سے معافی مانگیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صافی قوم اتحاد نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے صافی قبیلے کی دل آزاری ہوئی ہے۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا ہے کہ صافی ایک معزز پشتون قبیلہ ہے۔ منظور پشتین نے اپنے بیان میں کہا کہ پشتون قبیلے کے خلاف ایسا بیان نسل پرستی پر مبنی ہے، کیا حکومت شہباز گل کے بیان کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close