حکومت نے 30ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں آمدنی کم ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت کم نہیں ہوسکتی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سبسڈی کا مقصد مہنگائی کے دوران عوام کو ریلیف دینا ہے ، شہروں میں مہنگائی زیادہ ہے ، وہاں کے رہنے والوں کی آمدن میں اضافہ نہیں ہوا، پچاس فیصد عوام کام نہیں کرتی بس گھروں میں رہتی ہے۔

ہمیں اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا، اس کے برعکس دیہات میں مہنگائی اتنی نہیں، وہاں آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ،کسانوں کی آمدنی میں 1100 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔فواد چودھری نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 5لاکھ تک کے قرضے دیئے جائیں گے، حکومت نوجوانوں کو قرض کی فراہمی شروع کر رہی ہے ۔لوگوں کو چاہیے کہ اپنا کاروبار کریں، 30ہزار سے کم تنخواہ والےا فراد کو سبسڈی دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close