اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک پاکستان کی 48 فیصد آبادی کو کورونا ویکیسن کی کم از کم ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے معاملے میں اسلام آباد سب سے آگے ہے۔ گلگت بلتستان دوسرے نمبر پر ہے،
پنجاب تیسرے، خیبر پختونخوا چوتھیاورسندھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بلوچستان میں کورونا ویکسینیشن کی شرح سب سے کم ہے۔اسد عمر نے ویکسین سے متعلق اعداو شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں 87فیصد آباد ی نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ گلگت بلتستان میں 59فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنی آدھی آبادی کو ویکسین لگانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے ۔
پنجاب کی 52فیصد آبادی کو کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے۔خیبرپختونخوا میں 48فیصد آبادی کو کوروناویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں 40فیصد آباد نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔ بلوچستان میں 17فیصد آبادی کورونا ویکسین لگواچکی ہے ۔اعداو شمار کے مطابق آزادکشمیر میں 54فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں،قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48فیصد ہوچکی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں