اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، مزید94افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار

اسلام آباد(آئی این پی ) شہر اقتدار میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ،24 گھنٹوں کے دوران مزید94 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں دن بدن ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں94ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے71 اور اربن ایریا سے27ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں مجموعی طور پر اب تک3933ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ڈی ایچ اواسلام آباد کے مطابق اب تک مجموعی طور پر رورل ایریا2289 اوراربن ایریا1644ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے15اموات ہوچکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close