اوور سیز پاکستانی رگڑے گئے، لاہورسے دبئی کاکرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار، سعودی عرب 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ، لندن ڈیڑھ سے ساڑھے تین لاکھ

لاہور (پی این آئی ) پاکستان سے بیرون ملک مسافروں کو لے کر جانے والی فضائی کمنیوں نےنے کرائے 2 سے 3 گنا بڑھا دیئے میں اورلاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیاہے۔اس حوالے سےٹریول ایجنٹس ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو، ورلڈ ٹی20 کپ کے باعث یو اے ای کے مسافروں میں اضافہ ہوا ہے، لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہو گیا، لاہور سے لندن کا کرایہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ تھا، جو اب 3 سے ساڑھے3 لاکھ تک ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے ابوظبی کا کرایہ 50 ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے ہوگیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close