پاکستان نے امریکہ میں نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا، قرعہ کس کے نام نکلا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے امریکہ میں نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کے لیے قرعہ سابق سیکرٹری خارجہ اورسابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے نام نکلا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود خان کو واشنگٹن میںپاکستان کا سفیر نامزد کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔مسعود خان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق مسعود خان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔تا ہم ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مسعود خان کے نام کی منظوری کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close