بختاور بھٹو نے بیٹے کی پہلی واضح تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر شیئر کی ہے جس پر بڑی تعداد میں صارفین نوزائیدہ کیلئے دعائی

کلمات کہہ رہے ہیں۔بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے میر ، دادا کی نسبت سے حاکم رکھاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close