ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی نے دو نوجوانوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ریسر سلمیٰ خان کی بے قابو گاڑی نے دو نوجوانوں کو کچل دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی کے نیچے آنے والے دو نوجوانوں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے نوجوان آپس میں بھائی ہیں جن کے والد کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق

گاڑی ایک نامعلوم خاتون چلا رہی تھیں اور حادثہ اسلام آباد کے علاقے او پی ایف کالج کی طرف پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار افراد کو زور دار ٹکر ماری اور گاڑی میں سوار خاتون جائے حادثہ سے فرار ہوگئیں۔ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں دو نوجوان شبیر احمد اور حمزہ شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 31 سالہ شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ 18 سالہ حمزہ زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close