سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی گاڑی نے 2موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی گاڑی کو حادثہ ، حادثے میں سابق چیف جسٹس اور ان کا خاندان محفوظ رہا مگر 2موٹر سائیکل سوار زخمی ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کشمیر ہائی وئے پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدریکی گاڑی کو حادثہ ، حادثے میں سابق چیف جسٹس اور ان کا خاندان محفوظ رہا مگر 2موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے جن کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی گئی ۔ ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جلد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جا ئے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close