کراچی (پی این آئی) کراچی سے خلیجی ملک بحرین جانے والی گلف ائر کی پرواز پر ڈیڑھ کلو ہیروئن لے جانے کی کوشش سرکاری ایجنسیوں نے ناکام بنا دی، اس حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق گلف ائیر کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس کے ترجمان کے مطابق مسافر رحمان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف اور اے این ایف عملے نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا۔تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔مسافر کے بیگ سےپکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً کروڑوں پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔
ملزم کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں