مذہبی تنظیم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سے وفاقی کابینہ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا، فواد چوہدری کا اعتراف، کچھ پوچھنا ہے تو شاہ محمود سے پوچھیں

اسلام آباد ( پی این آئی) حکومت اور مذہبی تنظیم کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی دستاویزات کو عام نہیں کیا گیا اور ان کو ابھی تک خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سےوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کا لعدم تنظیم سے کئے گئے معاہدہ سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا ۔

جب اس حوالے سے ان سے سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ کو معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، اس بارے میں شاہ محمود قریشی بات کرنے کے مجاز ہیں‘ آپ ان سے پوچھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close