سرگودھا،دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھیج دی

اسلام آباد (پی این آئی )دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھیج دی ۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی والدین کی جانب سے دلہا تبدیل ہونے پر مقامی پولیس اسٹیشن پر درخواست دے دی ۔ والدین کا مؤقف ہےکہ شادی سے پہلے جو لڑکا دکھایا گیا، بارات لےکر وہ نہیں آیا، بارات کے ساتھ آنے والا شخص زیادہ عمرکا تھا۔ والدین کا کہنا ہےکہ ہم نے قرضہ لےکر بارات کو کھانا کھلایا، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے، بارات واپس جانے کے بعد ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین کی جانب سے درخواست پر معاملےکی تفتیش شروی کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close