الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کو بڑا دھچکا دیدیا

لاہور(پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے پاکستان پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے این اے 133 ضمنی انتخاب امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیش نے درخواست مسترد کرنے کے بعد کہا ہے کہ این اے 133 میں پولنگ 5 دسمبر کو ہی ہوگی۔پول ڈے برقرار رکھنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سے متعلق سیکرٹریٹ حکام کو آگاہ کردیا۔ الیکشن کمیشن جلد پنجاب حکومت کو فیصلہ سے متعلق آگاہ کریگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں