” ایسی سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے“ اسد عمر کا دسمبر تک اسلام آباد میں صحت سہولت کارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی ) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے، ایسی سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ نوجوانوں کیلئے مختص کیا گیا ہے ، شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جدو جہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت کے تعاون سے

2 ملین گیلن پانی راول ڈیم سے لیا ، شہر میں 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں، جبکہاسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی حکومت کا بڑاکارنامہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کالجز بن رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی جبکہ این اے 53 میں 200 بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close